سیتاپور، 30 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پڑھائی میں تیز ہونے پر عام طور پر بچوں کو اسکول اور رشتہ داروں سے تعریف ملتی ہے، لیکن یوپی کے سیتاپور کی ایک بچی کے لئے یہی مصیبت بن گیا۔آٹھویں کلاس میں پڑھنے والی طالبہ کے بہترین طالب علم ہونے کے سبب اس کے بھائی ہی اس سے چڑھنے لگے اور اس کے سبب انہوں نے دو سال تک مبینہ طور پر اس کا گینگ ریپ کیا،دونوں کزن یہ سوچ کر بچی کے ساتھ درندگی کر رہے تھے کہ ایسا کرنے سے وہ پڑھائی میں پچھڑ جائے گی۔یہی نہیں اس بدکاری میں اسکول کے ٹیچر نے بھی درندے بھائیوں کا ساتھ دیا۔واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس کی ویڈیو خاندان کے واٹس اپ گروپ پر بھیجے گئے۔اس کے بعد ہفتہ کو بچی نے رپورٹ درج کرائی اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی،اگرچہ، فی الحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔شکایت میں 16 سالہ طالبہ نے بتایا ہے کہ دو سال میں کئی بار اس کے بھائیوں اور ٹیچر نے اس کا ریپ کیا۔ایڈیشنل ایس پی (شمالی) مدھون کمار سنگھ نے اس بارے میں معلومات دی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچی سے جلنے والے بھائی چاہتے تھے کہ اس کی پڑھائی خراب ہو جائے کیونکہ وہ ہمیشہ آگے رہتی تھی جبکہ وہ فیل ہو جاتے تھے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایاکہ بچی کو بیہوش کرنے کے بعد بھائی اور ٹیچر باری باری اس کا ریپ کرتے تھے اور ویڈیو بھی بناتے تھے۔ویڈیو دیکھنے پر ہی بچی کو سب پتہ چلا۔ سیتاپور کے ایس پی ایل آر کمار نے بتایا ہے کہ ہم نے شکایت کا نوٹس لیا ہے اور ہم جتنی جلدی ممکن ہو مجسٹریٹ کے سامنے اس کا بیان درج کرانے کی تیاری کر رہے ہیں۔